ابنا: پریس ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوٹین نے کل راشا ٹو ڈے ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایران جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاو معاہدے پر پابندی سے عمل کر رہا ہےاور ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں مغربی ممالک کے دعووں کے باوجود اس حوالے سے کوئی شواہد موجودنہیں ھیں اور جوہری توانائی کے عالمی ادارے نے بھی اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام پر امن مقاصد کیلئے ہے۔امریکہ، مغربی ممالک اور ان کے بعض اتحادیوں نے ایران پرپابندیاں لگانے کے بہانے بارہا ایران پراس کے پر امن جوہری پروگرام میں انحراف پائے جانے کا بے بنیاد الزام عائد کیا،لیکن اسلامی جمہوریہ ایران نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران این،پی،ٹی کا رکن ملک ہے اس لئے اسے پر امن مقاصد کیلئے جوہری ٹیکنالوجی حاصل کرنے کا حق حاصل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
11 جون 2013 - 19:30
News ID: 428968
روس کے صدر نے کہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاو معاہدے پر پابندی سے عمل کر رہا ہے۔